شہر قائد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح ایک بار پھر بلندسطح پر پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan posts 48 more corona deaths, 6,377 infections in a day

کراچی:ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بدستور بلند ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران کراچی میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 867 ٹیسٹ کیئے گئے، جن کے نتیجے میں 828 کیسز مثبت آئے۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

حیدر آباد میں اس دوران 1 ہزار 198 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ 113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح 4 اعشاریہ 17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ان اضلاع میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 96 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 463 ٹیسٹ مثبت آئے۔سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ، 95 مزید شہری جاں بحق

اس دوران صوبے بھر میں مجموعی طور 18 ہزار 161 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 1 ہزار 404 ٹیسٹ مثبت آئے۔

Related Posts