کراچی، حیدر آباد میں کورونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، حیدر آباد میں کورونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا
کراچی، حیدر آباد میں کورونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا

کراچی:شہر قائد اور حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹوں کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا وائرس کو دونوں شہروں میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافے سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 5 دن کے دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 32 فیصد رہی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 24 فیصد رہی ہے۔

انہوں نے این سی او سی کو بتایا کہ صوبے کے باقی شہروں میں وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی شرح 1 اعشاریہ73 فیصد رہی ہے۔سید مراد علی شاہ نے صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے بتایا کہ 8 ہزار 448 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبے بھر کیسز میں 136 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 56، ضلع جنوبی 45، ضلع ملیر 13، ضلع وسطی 12، ضلع کورنگی 10کیسز ہیں جبکہ ضلع غربی میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر شروع، نیا ہدایت نامہ جاری، ملک بھر میں اجتماعات پر پابندی

Related Posts