27 ستمبر کا مارچ لسانی سیاست کرنے والوں کو دفن کردے گا، حافظ نعیم الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

27 ستمبر کا مارچ لسانی سیاست کرنے والوں کو دفن کردے گا، حافظ نعیم الرحمن
27 ستمبر کا مارچ لسانی سیاست کرنے والوں کو دفن کردے گا، حافظ نعیم الرحمن

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عارف نقوی عمران خان کے ذاتی دوست ہیں،اسی لیے عمران خان مسلسل کے الیکٹرک کو سپورٹ کررہے ہیں۔ شہر کو آفت زدہ قرار دینے اور نیپرا کی مخالفت کے باوجودکراچی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

کے الیکٹرک اب ”آئی کے الیکٹرک” ہے، یعنی عمران خان الیکٹرک۔ شہر قائد پورے ملک کو چلاتا ہے اس کے باوجود اس کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ کراچی میں جعلی مردم شماری کی گئی ہے، مردم شماری از سر نو کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں 27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے ”حقوق کراچی مارچ“ کے حوالے سے شاہراہِ قائدین پر لگائے گئے مرکزی استقبالیہ کیمپ کادورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27 ستمبر کو شاہراہِ قائدین پر عظیم الشان حقوقِ کراچی مارچ ہوگا۔ اس حقوق کراچی مارچ سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انسانوں کو جلانے والے، تعلیم و تہذیب کو پامال کرنے والے کراچی کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے۔

ماضی میں بھی جماعت اسلامی نے کراچی کے مسائل حل کیے ہیں اور آئندہ بھی جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ایک ایسا تایخی مارچ ہوگا جو کراچی کی خدمت کرنے والوں کی طرف سے کراچی کے حقوق کے لیے ہوگا۔

حقوق کراچی مارچ کسی کی ذات کے لیے نہیں بلکہ کراچی کے تین کروڑ عوام کے لیے ہے۔ کوٹہ سسٹم کی میعاد میں اضافہ کرکے کراچی کے نوجوانوں پر شب خون مارا ہے۔ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے کراچی کے نوجوانوں سے روزگار چھینا جارہا ہے۔

کراچی اپنا ہے کا دعویٰ کرنے والوں نے ہمیشہ کراچی دشمنی کا فیصلہ کیا،جبکہ ایم کیو ایم نے دو دفعہ کے الیکٹرک کو فروخت کرکے ایک مافیا کے حوالے کیا۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کی حمایت میں مزید بلوں کی قیمت میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت جیسے بنیادی سہولیات شہریوں کا حق ہے۔ جماعت اسلامی عظیم الشان مارچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کا مارچ لسانی سیاست کرنے والوں کو دفن کردے گا۔

کراچی گلدستہ ہے جہاں پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے رہتے ہیں۔ کراچی کو زبان کی بنیاد پر توڑنے نہیں دیا جائے گا۔ کراچی کے تین کروڑ عوام اتحاد و اتفاق کے ساتھ کراچی کا سودا کرنے والوں کو شکست دیں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ27 ستمبر کو شاہراہِ قائدین پر حقوقِ کراچی مارچ میں مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بچے بزرگ، نوجواں بھرپور شرکت کریں۔

Related Posts