اسلام آباد: پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس کو سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے والے شرپسند عناصر کو گولی مارنے کا اختیار دے دیا گیا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے پولیس پر پتھراؤ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی،پنجاب حکومت نے شر پسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس کو مکمل اختیارات دے دیئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیس کو سرکاری عمارت میں داخل ہونے والے شرپسند عناصر کو گولی مارنے کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد پولیس کو بھی اہم اختیارات دیتے ہوئے پولیس لائن، چوکیوں یا پولیس سٹیشن کی طرف آنے والے کسی بھی شرپسند عناصر اور دہشت گرد پر گولی چلانے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 245 نافذ ہونے پر شہر میں لگائے گئے تمام کنٹینرز ہٹانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف علمائے کرام کا سخت مطالبہ
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا، سخت کارروائی کی جائے گی۔