اسلام آباد:پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 15 اپریل سے جزوی لاک ڈاؤن ہٹانے اور کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
چار افراد سے زائد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی جبکہ فیس ماسک کے بغیر باہر نکلنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
فیکٹری مساجد آفس بلڈنگ کے مین گیٹ disinfect I’ve walk through گیٹ کی تنصیب ہوگی۔
ہر جگہ سیینیٹائزر کی دستیابی ممکن بنائی جائیگی، کاروبارکی ٹائمنگ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ہوگی۔
دودھ کی دکانیں صبح 6:00 سے رات 8 بجے تک کی کھولنے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابقبڑے شاپنگ مال شادی ہال،ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ،مدارس تاحال بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا۔