پی ٹی آئی جنہیں بھتہ خور کہتی تھی، آج انہیں ساتھ لیکر بیٹھی ہے، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کچی آبادیوں کی بہتری سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ناصر حسین شاہ
کچی آبادیوں کی بہتری سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ناصر حسین شاہ

کراچی:وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی این آر او نہیں مانگ رہا وہ صرف این آر او کی باتیں کر رہے ہیں، حکومت کی بوکھلاہٹ بتارہی ہے کہ ان کی حالت اس وقت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جو پشاور کا جلسہ ہوگا یا لاہور کا جلسہ تو دیکھئے گا ان کا کیاحال ہوگا۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی ڈویلیپمنٹ پلان کے تحت پروجیکٹ میں سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کام کررہی ہے۔

جبکہ کچرا اٹھانے کے لئے200 سو سے زیادہ چنگچی رکشہ خریدے ہیں۔ناصرشاہ نے کہا کہ 20 اکتوبر کے بعد سے ایک لاکھ 45 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے، اب بھی شہر میں مزید کچرا تیزی سے اٹھایا جارہا ہے۔

انہوں نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کو مدعو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وسیم اکرم کو ویلکم کہتے ہیں آئیں اور ہمارے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ بلاول کا ا نٹرویو صرف ہیڈ لائن میں دکھایا گیا، پڑھا نہیں گیا۔

تمام پارٹیوں کی مشاورت سے پی ڈی ایم وجود میں آئی ہے،تمام پارٹیاں ساتھ ہیں اور ایک ہی موقف پر ہیں، سب کا موقف ہے کہ ملک میں بہتری اور حکومت سے جان چھڑانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹا چاہیے، گیس چاہیے، بجلی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جن کو گولی والے بھتہ خور کہتے تھے آج یہ ان کو ساتھ لے کر بیٹھے ہیں۔

Related Posts