ایکسیڈنٹ میں باپ بیٹی کو مارنے والی با اثر شخص کی بیوی کی نفسیاتی رپورٹ آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاکستان آبزرور

کراچی میں کارساز  روڈ  پر گاڑی کی ٹکر  سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونےکے  واقعے میں پولیس کی جانب سے  عدالت  میں جمع کرائی گئی  رپورٹ  سامنے  آگئی۔

رپورٹ کے مطابق  پولیس نے جناح اسپتال سائیکولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کو ملزمہ نتاشا سے تفتیش کی درخواست کی۔

رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے ماہر نفسیات ڈاکٹر چنی لال نے بتایا کہ خاتون سائیکولوجیکل ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج ہے، خاتون کنفیوزڈ ہے اور وہ ہوش و حواس میں نہیں، اس لیے خاتون کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے حکم دیا کہ کل ملزمہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کریں اور اگرملزمہ پیش کرنے کے قابل نہیں ہے اس کا پراپر میڈیکل سرٹیفکیٹ متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ گرفتاری کے وقت ملزمہ کا ڈرائیونگ لائسنس قبضے میں لیا گیا ہے؟ تفتیشی افسر نے عدالت کے استفسار پر گردن ہلا کر نفی میں جواب دیا جس کے بعد ملزمہ کی وکیل نے بتایا کہ میری مؤکلہ کے پاس پاکستانی نہیں یوکے کا لائسنس ہے، اس پر عدالت نے سوال کیا کہ یو کے کا لائسنس پاکستان میں قابل قبول کیسے ہوگا؟

بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے بدھ کے روز عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیکر سماعت ملتوی کردی۔

دوسری جانب  ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمہ کی واضح غفلت سامنے آئی ہے، ملزمہ کے حاصل نمونوں کی رپورٹ کا انتظار  ہے، واقعے کی مزید سی سی ٹی وی ویڈیوز  بھی حاصل کر رہے ہیں۔

Related Posts