مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.56 فیصد کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.56 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری 2023 میں گزشتہ فروری کے مقابلے پیداوار 11.6 فیصد کم رہی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 14 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔ جولائی تا فروری میں گاڑیوں کی پیداوار 38.59 فیصد گر گئی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشینری اور دیگر سازوسامان کی پیداوار بھی 49 فیصد کم رہی۔ الیکٹریکل سامان، کمپیوٹر کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عید الفطر کی تعطیلات، اسٹاک مارکیٹ 21سے 25اپریل تک بند رہے گی

ادارہ شماریات کے مطابق الیکٹرانکس، لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح رواں مالی سال غذائی اشیاء 1.95 اور مشروبات شعبے کی پیداوار میں 6.14 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق تمباکو 20.42 اور ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 14.03 فیصد گر گئی۔ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 68.65 فیصد کمی ہوئی، پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 3.37 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیمیکلز 4.84 اور فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں 7.77 فیصد کمی ہوئی۔ فارماسوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں 22.41 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آئرن، اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 3.89 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کار سازی کے شعبے کی پیداوار میں 38.59 فیصدکی کمی ہوئی۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چینی کی پیداوار میں 5.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں ملبوسات کی پیداوار میں 35.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts