کراچی، قومی اسمبلی کا حلقہ 249 پرکاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، قومی اسمبلی کا حلقہ 249 پرکاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا
کراچی، قومی اسمبلی کا حلقہ 249 پرکاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا

کراچی: قومی اسمبلی کا حلقہ 249 کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، مجموعی طور پر 55 امیدواروں کی اسکروٹنی کی گئی۔

52 امیدواروں کے کاعذات درست جبکہ 3کے مسترد ہوگئے، تحریک انصاف کے امجد افریدی حنید لاکھانی،اشرف قریشی اور ملک شہزاداعوان سمیت 13 امیدواروں کے کاغذات درست قرار جبکہ تحریک انصاف مسرور سیال کے کاغذات مسترد قرار دئیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے مفتاح اسمٰعیل سمیت تین امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے، ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ مرسلین اور سلمان مجاہد سمیت سات امیدواروں کے کاغذات بھی درست قرار دیئے گئے۔

پیپلز پارٹی کے قادر خان مندو خیل سمیت دو امیدواروں کے کاغذات منظورکرلئے گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے وحید شاہ کے کاغذات مسترد ہوگئے،پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال سمیت تین امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیئے گئے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مبشر حسن کے کاغذات بھی منظور کرلئے گئے جبکہ تحریک لبیک کے چاروں امیدوارمفتی عابد مبارک، محمد اسمٰعیل رضوی، محمد ساجد، مفتی نذیر کمالوی کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔

دس آزاد امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیئے گئے، ایک ازاد امیدواروں زنیرا لرحمان کے کاغذات مستردکردیئے گئے، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا حلقہ 249 کی نشست فیصل واوڈا کے استعفیٰ سے خالی ہوئی ہے۔

Related Posts