وزیراعظم کی پوری توجہ ملک کو طویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے، فیاض الحسن چوہان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی پوری توجہ ملک کو طویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے، فیاض الحسن چوہان
وزیراعظم کی پوری توجہ ملک کو طویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور معاشی کامیابی کی نوید لے کر آئے ہیں۔

ملک کا ہر شہری، مرد و زن، بچہ، بوڑھا اور نوجوان وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ پاکستان کی ترقی کے اس عزم میں ان کے ہمراہ شامل ہے اس بات کا اظہار وزیر اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ ”کپتان کا ابھرتا پاکستان“ میں کیا۔

فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا گیا ہیش ٹیگ پندرہ منٹ میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔ملک بھر سے ہزاروں لوگوں نے ”کپتان کا ابھرتا پاکستان“ہیش ٹیگ پر کپتان سے محبت کا اظہار کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ لاہور کے شمال میں جدید سہولیات، ہائی رائز بلڈنگز اور ماڈرن سہولیات سے آراستہ ایک لاکھ ایکڑ راضی پر ریور راوی فرنٹ سٹی کے نام سے نیا شہر اور پنجاب میں 13 سپیشل اکنامک زونز کا قیام صوبے کی تقدیر بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم کی ساری توجہ ملک کو طویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے۔

Related Posts