وزیر اعظم آج خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کا دورہ کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم آج خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کا دورہ کرینگے
وزیر اعظم آج خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کا دورہ کرینگے

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران سيلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔ اُن کو امدادی سرگرمیوں اور شاہراوں کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

دورے کے دوران سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے سو گھروں کا افتتاح بھی شیڈول کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ڈبرہ کے مقام پر سو گھروں کا افتتاح کرینگے۔ کوڑ قلعہ کے سامنے ڈبرہ ٹاؤن شپ میں ایک سو گھر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شنگھائی تعاون اجلاس، ایک ٹیبل پر ہونے کے باوجود شہباز، مودی کا ملاقات سے گریز

قبل ازیں 7 ستمبر کو دورہ ٹانک کے موقع پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹانک میں متاثرین کو دو ہفتوں میں 100 گھر بنا کر دیں گے۔ یہ سنگ بنیاد نہیں ہے بلکہ گھر بن چکے ہوں گے۔

Related Posts