سانحہ مچھ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،وزیراعظم کوئٹہ جائیں گے،وزیراطلاعات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ مچھ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،وزیراعظم کوئٹہ جائیں گے،وزیراطلاعات
سانحہ مچھ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،وزیراعظم کوئٹہ جائیں گے،وزیراطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،وزیراعظم رواں ہفتے ہی کوئٹہ جائیں گے،ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے۔

ورثہ میں ملے مسائل دو سال میں ختم کرکے ملک سویڈن نہیں بنا سکتے۔وزیراطلاعات شبلی فراز نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ مچھ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ مچھ میں جو کچھ ہوا بہت غلط ہوا،ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ بھی ماضی میں ایسے دل خراش واقعات ہوئے ہیں،ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم رواں ہفتے ہی کوئٹہ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دھرنے کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری ہیں،بعض لوگوں کی جانب سے ایسے واقعات پر پیچیدگیاں پیدا کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ متاثرین کی جانب سے کوئی غیرمناسب بات نہیں کی گئی،چاہتے ہیں جاں بحق افراد کی تدفین ہو اور انہیں طے کردہ معاوضہ بروقت ادا ہو۔انہوں نے کہاکہ ورثہ میں ملے مسائل دو سال میں ختم کرکے ملک سویڈن نہیں بنا سکتے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت سانحہ کوئٹہ مچھ پر اہم اجلاس، کوئٹہ روانگی کا فیصلہ نہ ہوسکا

Related Posts