وزیراعظم چوروں کو کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے،سینیٹرفیصل جاوید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم چوروں کو کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے،سینیٹرفیصل جاوید
وزیراعظم چوروں کو کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے،سینیٹرفیصل جاوید

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقریروں سے آشکار ہے کہ این آر او کی ڈیمانڈ میں تیزی آرہی ہے۔

ان کے جلسوں سے یہ مزید بے نقاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا، جلسوں کی وجہ سے کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ محض اپنی چوری کرپشن بچانے کے لئے کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ان کو کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے۔فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم والے استعفیٰ دینے میں مزید دیر نہ کریں۔

انکے استعفےٰ فوراً قبول کر لیے جائیں گے،پہلے ہی کہا تھا ان کے استعفے نہیں لطیفے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیڈی بچاؤ مہم اپنے زوروں پر ہے، مگر سامنے عمران خان ہے، جو ہار نہیں مانتا۔

مزید پڑھیں: جب تک حکومت کا تختہ نہیں الٹیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے،مولانا فضل الرحمٰن

Related Posts