وزیراعظم شہباز شریف آج شام ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا تھا کہ ترکی کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دیں گے۔
پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ ترکی پاکستان اور ترکی کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔
وزیراعظم کی مصروفیت کے سبب قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔