اپوزیشن خوش فہمی کا شکار نہ ہو، وزیر اعظم آئینی مدت پوری کر ینگے‘گورنر پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن خوش فہمی کا شکار نہ ہو، وزیر اعظم آئینی مدت پوری کر ینگے‘گورنر پنجاب
اپوزیشن خوش فہمی کا شکار نہ ہو، وزیر اعظم آئینی مدت پوری کر ینگے‘گورنر پنجاب

لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات جمہور یت کا حسن ہیں، کوئی بھی اتحادی حکومت گرانے کی بات نہیں کر رہا،انہوں نے کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم 2023تک آئینی مدت پوری کر ینگے۔چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت جانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے انتخابات کا انتظار کر ے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا اور عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت پر ہی ہوں گے،ہم ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ معاشی میدان میں بھی پاکستان کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔

پاکستان کورونا کی وجہ سے مشکل حالات میں ہے سب جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ملک کو کورونا وباء سے نجات دلانے کیلئے حکومتی اداروں کا ساتھ دیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جب بھی کوئی اتحادی حکومت سے کسی معاملات پرتحفظات کا اظہار کرتاہے تو اپوزیشن  خوش فہمی کا شکار ہو جاتی ہے مگر ہر بار اپوزیشن کو مایوسی کا سامنا کر نا پڑ ا ہے اور اب بھی اپوزیشن مایوس ہی ہوگی۔

حکومت کے بی این پی سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ اتحادی ہمارے ساتھ ہی کھڑے ہوں گے اور عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی واضح پالیسی ہے کہ ہم نے تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی اتحادی حکومتیں ہوتیں ہیں وہاں ناراضگی ہوتی رہتی ہے اپوزیشن کسی خوش فہمی کا شکار ہونے کی بجائے اپنا مثبت اور جمہوری کر دار ادا کر ے عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی قسم کی ٹکراؤ کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور قوم سے کیے جانیوالے وعدے پورے کر یں گے۔

Related Posts