سرگودھا:وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم وطن واپسی پر عوامی ریلیف کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرح حبیب نے رسالہ 12میں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کا احتجاج عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ تمام حالات سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں علم ہے کہ ملک میں آنیوالی مہنگائی کی حالیہ لہر کوروناسے پیدا شدہ عالمی حالات کا نتیجہ ہے اور چونکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان بھی اسی ورلڈ گلوب کا حصہ ہے اسلئے اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں،لیکن باقی دنیا کی نسبت ہم نے کم سے کم بوجھ عوام تک پاس آن کیا ہے اور اپنے محصولات و ٹیکسز میں جس قدر ممکن ہوسکا کمی کی ہے۔
تاہم وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے واپسی پر ایک اہم و بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے جس سے عوام کو بہت حد تک ریلیف حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں: کالعدم جماعت سے مذاکرات کامیاب، کیسز کو واپس لے لیں گے، شیخ رشید