اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے ہمیں سفارت کاری کے جدید طریقے اپنانے ہوں گے۔
شیریں مزاری نے کشمیر آرٹ کی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے ہمیں سفارت کاری کے جدید طریقے اپنانے ہوں گے۔
شیریں مزاری نے کہاکہ ہمیں کلچر آف رزسنٹنس کو پرموٹ کرنا ہوگا، کشمیر کی ثقافت بہت شاندار ہے ہمیں بیانات سے ہٹ کر کشمیر کی ثقافت کے ذریعے آواز بلند کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے حوالے سے دنیا کے سامنے بہترین نظریہ پیش کیا۔شیریں مزاری نے کہاکہ ہمیں اسکو آگے لیکر چلنا ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ شاعری،میوزک،فلم۔ثقافت کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہاکہ نمائش میں 100سے زائد تصاویر رکھی گئیں،تصاویر میں کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کو اجاگر کیا گیا۔