وزیر اعظم کا پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی ہدایت کردی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کی جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کے اندر مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور اس کے ساتھ معاشی استحکام بھی آیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آج رات کو آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا، قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

گزشتہ پندرہ روز کے لئے بھی 15 مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی تھی۔

Related Posts