وزیر اعظم نے خواتین کیخلاف تضحیک آمیز بیان دیا، سول سوسائٹی سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے خواتین کیخلاف تضحیک آمیز بیان دیا، سول سائٹی سراپا احتجاج
وزیر اعظم نے خواتین کیخلاف تضحیک آمیز بیان دیا، سول سائٹی سراپا احتجاج

اسلام آباد:شہر اقتدار میں نیشنل پریس کلب کے سامنے سوسائٹی کی جانب سے وزیر اعظم کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سول سوسائٹی کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جو بیان دیا ہے اس میں عورتوں کی تضحیک کی گئی ہے۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں شامل مرد و خواتین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اس بیان سے بہت تکلیف ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے کہا کہ عورت مناسب لباس پہنے کیا عورتوں کے مناسب لباس پہننے سے جنسی ہراسیت جنسی تشدد ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں طلبہ کے ساتھ بدفعلی کی جاتی ہے،ملک میں چھوٹے بچے بچیوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے،عورت کو قبر سے نکال کر ان سے زنا کیا جاتا ہے،ہمارے معاشرے میں جنسی زیادتی کی شرح بہت زیادہ ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان فوری طور پر اپنے دیے گئے بیان پر معافی مانگیں،ہم تمام افراد انتہائی دکھ میں ہیں،زیادتی کے واقعات کو کنٹرول کرنا حکومت کا فرض ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صرف عورتوں کی کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے،عورتوں کی آزادی سلب کی جا رہی ہے،عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ جب تک کھڑی نہیں ہوں گی تب تک ملک ترقی نہیں کرے گا۔

سول سوسائٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر بھی موجود تھے،ان کا کہنا تھا کہ ہم سول سوسائٹی کے ساتھ ہیں اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

Related Posts