وزیراعظم کا رواں ماہ کے آخری عشرے میں سعودی عرب کے دورے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی طیارے کو حادثہ،وزیراعظم کا جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار
چینی طیارے کو حادثہ،وزیراعظم کا جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے رواں ماہ کے آخری عشرے میں سعودی عرب کے 3 روزہ دورے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے۔مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو کانفرنس 25 اکتوبر کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونی ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں سعودی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارتوں، ڈویژنز میں خالی آسامیوں پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ پیش کریگی،کابینہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو اور اسپیشل رائٹس فورس کے قیام کی منظوری دے گی۔

سی پیک کیٹیگری ویزہ میں اتھارٹی کو بطور اہم اسٹیک ہولڈر شامل کرنے کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ افغان شہریوں کی پاکستان آمد کیلئے ویزہ فیس میں کمی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزارت داخلہ کی 8 ڈالر سے زائد ویزہ فیس میں چھوٹ کی سمری کی منظوری، اوور سیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے آٹومیشن نظام کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزیدپڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ؐ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کردیا

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے میرٹ کا نظام وفاقی ریگولیٹر کے ماتحت کرنے کی سمری سمیت ای سی سی اور کابینہ کمیٹی ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Related Posts