وزیر اعظم نے اپنے پلان کے بارے میں پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے اپنے پلان کے بارے میں پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا
وزیر اعظم نے اپنے پلان کے بارے میں پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے حوالے سے اپنے پلان کے بارے میں پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم نے کہا کہ میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، ایسا پلان تیار کررکھا ہے کہ ان کو سمجھ بھی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام پارٹی اراکین میرا ساتھ دیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، پہلے بھی مافیا کا مقابلہ کیا تھا اور اب بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کا آصف زرداری کو بندوق کی دھمکی دینا ناقابلِ برداشت ہے۔بلاول

وزیراعظم کی زیر قیادت اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت ہوئی، اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جب کہ سینیر رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت قربانیاں دے چکے ہیں بس اب اور برداشت نہیں کریں گے۔

Related Posts