وزیر اعظم نے مضبوط مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے، کسی کو نہیں بخشا جائیگا، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے تین سال میں 1753کلومیٹر سڑکیں تعمیر کیں، مراد سعید
حکومت نے تین سال میں 1753کلومیٹر سڑکیں تعمیر کیں، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کو سزائیں ملیں گی ان سے ریکوریز ہوں گی،وزیراعظم عمران خان مافیا کو لگام دینگے اور ان کا احتساب کرینگے، کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں قرضوں کا بوجھ بڑھتا گیا کسی نے نہیں پوچھا پیسہ کس کی جیب میں گیا،قوم کا پیسہ شوگر مافیا کی جیبوں میں بھرا جاتا رہا۔مگر اب وزیر اعظم نے مضبوط مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ زرداری مافیا کی خدمت میں مصروف رہے، جعلی اکاؤنٹس کی جے آ ئی ٹی میں وزیر اعلیٰ سندھ زرداری مافیا کے سہولت کار بنے ہوئے تھے، مراد سعید نے کہا کہ جب تک وزیر اعلیٰ سندھ بیٹھے ہیں وہ زرداری مافیا کے سہولت کار بنے رہیں گے۔

عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں بلکہ اپنے گھر میں رہتے ہیں، جبکہ زرداری نے اپنے گھروں کو بھی کیمپ آفس بنا دیا تھا، سابق حکمرانوں نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، غریبوں کا حق مارا گیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ اچھے اداکار ہیں، زرداری کا علاج سندھ کے سرکاری اسپتال میں نہیں ہوتا، نواز شریف اپنے پورے ٹبر کا علاج بیرون ملک میں کراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں پاکستان کو قرضوں تلے دبا گیا تھا، وہ قرضے اب ہم اتار رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے جنات میں راشن تقسیم کیا، غریبوں کو نہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس معاشی صورتحال میں بھی وزیراعظم بڑا ریلیف پیکیج لے کر آئے، اپوزیشن اس پر بھی گندی سیاست کررہی ہے،ملک میں اسمگلنگ روکنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

Related Posts