وزیراعظم نے مریم نواز پر دہشتگردی کا مقدمہ بنانے کا کہا تھا، بشیر میمن کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے مریم نواز پر دہشتگردی کا مقدمہ بنانے کا کہا تھا، بشیر میمن کا انکشاف
وزیراعظم نے مریم نواز پر دہشتگردی کا مقدمہ بنانے کا کہا تھا، بشیر میمن کا انکشاف

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے کہا تھا کہ مریم نواز پر دہشتگردی کا مقدمہ ہونا چاہیے لیکن میں صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قانون کے مطابق چلنا ہوگا۔

ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن نے وزیراعظم عمران خان پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے نیا سیاسی پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان کے حکم کا کوئی انکار نہیں کر سکتا، تمہیں کہا تھا کہ شہباز شریف کو پکڑو۔

بشیر میمن کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات بھی ماننے سے انکار کرتے ہوئے وزیراعظم سے کہا تھا کہ شہباز شریف کو گرفتار کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام باتیں ایک نہیں بلکہ مختلف ملاقاتوں کے دوران ہوئیں۔

سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے بشیر میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پرانے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جلسوں میں کہتے رہے کہ ان کو چھوڑنا نہیں ہے۔ بشیر میمن نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ عارف نقوی میرا دوست ہے لیکن تم نے اسے تباہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے تھے کہ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کی ملائیشیا میں پراپرٹی ہے جبکہ وہ شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال کی گرفتاری کی بات بھی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : نیب نے وزارت داخلہ کو احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے خط دیا

Related Posts