ملک کو اکٹھا کرنا وزیراعظم کا کام تھا لیکن انہوں نے تقسیم کردیا،شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کو اکٹھا کرنا وزیراعظم کا کام تھا لیکن انہوں نے تقسیم کردیا،شاہد خاقان عباسی
ملک کو اکٹھا کرنا وزیراعظم کا کام تھا لیکن انہوں نے تقسیم کردیا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت ہی جعلی ہے،حکومت چل نہیں رہی،نیب سے سب سے زیادہ تنگ آج خود حکومت ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ نیب میں ترامیم کر لیں،حکومت طرح طرح کے بہانے کرتی رہی ہے،ہم نے نیب ترامیم حکومت کو بھجوا رکھی ہے،اب فیس بدل رہے ہیں، کیس تو یہاں ہے نہیں، اب حکومتی چہرے بھی جلد یہاں نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی کیس کو دو سال گزر گئے لیکن نیب کیس نہیں بنا سکا،ہمیں اب تک نہیں معلوم کہ ہمارے خلاف کیس کیا ہے،یہاں فیس دیکھے جاتے ہیں کیس نہیں،ہم حاضر ہے بھگتنے کیلئے لیکن یہ نہیں بھگت سکیں گے۔

نیب نے ملک کو تباہ کر دیا ہے،کورونا کا اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، وفاق صوبوں سے لڑنے میں مصروف ہے،ملک کو اکٹھا کرنا وزیراعظم کا کام تھا لیکن انہوں نے تقسیم کرکے رکھ دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ہی ہیں،مسلم لیگ ن کے اندر کوئی اختلاف نہیں،اختلاف راے ضرور ہوتا ہے،شہباز شریف کا بیرون ملک جانا انکا حق ہے۔

Related Posts