وزیراعظم نے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس آج ہفتے کو ان کی رہائشگا ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔ جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت پارٹی کی سینئر قیادت اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔

اجلاس میں معاونین خصوصی اور اٹارنی جنرل بھی شرکت کریں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جاری مذاکرات پر بریفنگ دیں گے۔ نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شریف برادران ذاتی مفاد کیلئے پنجاب میں الیکشن نہیں ہونے دے رہے، عمران خان

اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت کے مطالبات پر مشاورت کی جائے گی جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور گزشتہ روزجمعے کو اختتام پذیر ہوا جبکہ تیسرا اور آخری دور منگل کی صبح 11 بجے ہوگا۔

Related Posts