لاکھوں، کروڑوں نہیں، ایک ارب سے بھی زائد، دنیا کی مہنگی ترین نیلور گائے کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں نیلور گائے نے 40 بھارتی کروڑ روپے (1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کی اونگول گائے برازیل میں 4.82 ملین ڈالر (تقریباً 41 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئی۔ اس گائے کا نام ویاٹینا 19 ہے۔ جس کی وجہ سے یہ دنیا کی مہنگی ترین گائے بن گئی۔

اس فروخت نے جاپان کی مشہور وگیو نسل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اونگول گائے اصل میں آندھرا پردیش کے پرکاسم ضلع سے ہے۔

اونگول مویشی اپنی بہترین جینیات، طاقت کے لیے مشہور ہیں۔ اس نسل کے تحفظ اور ڈیری فارمرز کی مدد کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

برازیل کے شہر میناس جیرائس میں ہونے والی ایک نیلامی میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ میناس جیرائس میں ہونے والی نیلامی میں نیلور گائے 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔

مذکورہ نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ نیلامی میں لائی گئی نیلور گائے کو مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے۔

یہ نیلور گائے اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں کے اوپر مخصوص کوہان کی وجہ سے نیلامی میں خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے علاوہ یہ گائے ٹیکساس میں“چیمپئن آف دی ورلڈ“ مقابلے میں مس ساؤتھ امریکا کا اعزاز بھی اپنے نام کر چُکی ہے۔

یاد رہے کہ گائے کی اس نسل کا تعلق بھارت سے ہے لیکن یہ برازیل میں پائی جانے والی گائے کی اہم ترین نسلوں میں سے ایک بن گئی ہے۔

Related Posts