رمضان کی آمد سے قبل چینی کی قیمت 110روپے فی کلوتک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
چینی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی:رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ملک میں چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جڑواں شہروں اورپشاور میں چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور میں چینی 110 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالا میں فی کلو چینی کی قیمت 102 روپے تک ہوگئی ہے۔

سیالکوٹ، کراچی میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو، فیصل آباد میں چینی 104 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، سرگودھا، ملتان بہاولپوراور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلوتک ہے، حیدرآباد میں چینی فی کلو 98 سکھر میں 96 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: دودھ فروشوں کی من مانیاں ختم، نارتھ ناظم آباد میں دودھ 94روپے فی لٹرہوگیا

Related Posts