اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملکی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کم ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے جبکہ پیٹرول پانچ روپے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔
ڈالر کی قدر میں مزید کمی، نئی قیمت 231 روپے ہوگئی
29 ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سے کم قیمتیں لاگو ہوں گی۔ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی ہے۔