ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید بڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید بڑھ گئی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید بڑھ گئی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو بریک لگ گیا، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ذرائع کے مطابق دس گرام سونے کا دام 1715 روپے اضافے سے 1لاکھ 20 ہزار 885 روپے ہے، جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے بڑھ کر 1 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہوگئی، واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اور ایک روز قبل 5100 روپے کم ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کم تو ہوا لیکن صرف 15پیسے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 218 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 109پوائنٹس کا اضافہ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 221روپے کا ہوگیا۔ تاہم آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد سے ڈالر اب تک انٹر بینک مارکیٹ میں 3 روپے 32 پیسے کم ہو چکا ہے۔

Related Posts