کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 650 روپے اضافے سے ایک لاکھ42 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت 650 روپے اضافے سے ایک لاکھ42 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 428 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز کم ہوکر 1858 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران غیر یقینی صورتحال کے باعث 1134.80 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 40879.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.7 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔ جبکہ 6 کرورڑ 27 لاکھ 10 ہزار 521 شیئرز کا لین دین ہوا۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 1134.80 پوائنٹس کی بڑی مندی