گزشتہ حکومت نے کراچی کے صنعتکاروں کو ریلیف دیا، اتحادی حکومت نے سپر ٹیکس لگادیا، چیئرمین اپیرئل فورم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ حکومت نے کراچی کے صنعتکاروں کو ریلیف دیا، اتحادی حکومت نے سپر ٹیکس لگادیا، چیئرمین اپیرئل فورم
گزشتہ حکومت نے کراچی کے صنعتکاروں کو ریلیف دیا، اتحادی حکومت نے سپر ٹیکس لگادیا، چیئرمین اپیرئل فورم

کراچی: پاکستان اپیرئل فورم کے چیئرمین محمد جاوید بلوانی نے کہا ہے گزشتہ حکومت نے کراچی کے صنعتکاروں کو ریلف دیا لیکن اتحادی حکومت نے صنعتوں پر سپرٹیکس لگادیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان اپیرئل فورم کے چیئرمین محمد جاوید بلوانی نے کہا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی اولاد جیسا سلوک ہورہا ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ میں سے کوئی کراچی کے بزنس مین کو سپورٹ نہیں کرتا، پنجاب میں ایپٹما کی ایک پریس کانفرنس پر وزیراعلیٰ بھاگے بھاگے پہنچ جاتے ہیں، کراچی کے صنعتکار بے حال اور بے یارو مددگار ہوگئے ہیں۔

محمد جاوید بلوانی نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کراچی کے صنعتکاروں کو ریلیف دیا تھا لیکن اس حکومت سے گیس، ٹرانسپورٹ، امن و امان کا مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے۔

اپیرئل فورم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک میں کراچی کی وجہ سے 2.25 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ ہوتی ہے، لیکن ہمارے ساتھ بہت برا سلوک ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب ہم ایکسپورٹ بند کررہے ہیں، ہمیں گیارہ ماہ سے گیس نہیں مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ جاری، ادارہ شماریات ہفتہ وار رپورٹ

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں پر سپر ٹیکس لگادیا ہے، کراچی کی بزنس کمیونٹی کا صنعتیں بند کرنے کا اعلان قبل ازوقت نہیں ہے، صنعتوں کو بند کرنے کی حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس سے مشاورت کررہے ہیں۔

محمد جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے دبئی ، ویتنام، کمبوڈیا ، اردن، میکسیکو میں صنعتیں لگانے کیلئے رابطے شروع کردئیے ہیں، حکومت نے ٹیکس دینے والوں پر سپر ٹیکس لگا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام صنعتوں کو ملک سے باہر لیکر جارہے ہیں، حکومت خود چاہ رہی ہے ملک ڈیفالٹ ہوجائے، کراچی کا ایکسپورٹر مایوس ہوگیا ہے اس لیے ہم نے اب فیصلہ کیا کہ عید کے بعد صنعتوں کو بند کررہے ہیں۔

چیئرمین اپیرئل فورم محمد جاوید بلوانی نے کہا کہ پنجاب کے صنعتکاروں سے مل کر ای سی سی کی میٹنگ بلا کر فیصلے ہورہے ہیں، کراچی کے ایکسپورٹر کے پیسوں سے پنجاب کے ایکسپورٹرز کو سہولت دی جارہی ہے، پنچاب کے صنعتکاروں کو سبسیڈیز ہمارے ٹیکس سے دی جارہی ہے، ہم ای سی سی کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔

Related Posts