صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2025 کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو پیشگی نوٹس کے ٹیکس کی رقم ریکور کرنے کے اختیارات حاصل مل گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نئے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 138 کے تحت نوٹس جاری کیے بغیر ہی ایف بی آر ٹیکس کی ریکوری کرسکے گا۔
نئے قوانین کے تحت ایف بی آر کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے ٹیکس وصولی کیلئے بینک اکاؤنٹس سے رقوم نکالنے اور جائیداد ضبط کرنے کے اختیارات حاصل ہوگئے۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ آرڈیننس کے اجرا کے بعد ایف بی آر نے رات گئے ٹیکس دہندگان کمپنیوں کے خلاف ریکوری اور عملدرآمد کی کارروائیاں شروع کر دیں ۔
دوسری جانب ٹیکس قوانین میں نئی ترامیم پر قانونی اور ٹیکس ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےٹیکس دہندگان کے حقوق کیلئے خطرناک قرار دیدیا ہے