اسلام آباد: ملک بھر میں توانائی کا بحران برقرار ہے، بجلی کا شارٹ فال بڑھ کے 6ہزار 475 میگاواٹ تک جا پہنچا، لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں بھی اضافہ ہوگیا۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 525 میگاواٹ جبکہ طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس سے 1 ہزار508 میگا واٹ، بگاس سے 168 میگاواٹ اور جوہری ایندھن سے 2ہزار 134 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:روس نے تیل اور گندم پر 30 فیصد رعایت کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی، مفتاح اسماعیل