ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 666 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک بار پھر بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ
ایک بار پھر بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ

اسلام آباد: ملک میں بجلی کا بحران کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتا جارہا ہے، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 666 میگاواٹ سے زائد ہے، شارٹ فال کے باعث شدید گرمی میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پانی سے 4 ہزار 744 میگا واٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار707 میگا واٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 303 میگاواٹ سے زائد ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 234 میگا واٹ اور کل طلب 27 ہزار 900 میگا واٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ اسلام آباد ریجن میں بھی 6 سے 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہات اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:عوام کو ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد

ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 961 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے 110 اور بگاس سے چلنے والے پلانٹس 174 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،جوہری ایندھن سے 1ہزار 236 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

Related Posts