عرب دنیا کی مقبول گلوکارہ بھی شام کے انقلابی حکمران کی گرویدہ ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو خلیج ناؤ
ایک ایسے موقع پر جب ساری دنیا شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف انقلاب کی قیادت کرنے والے احمد الشرع الجولانی کے بارے میں متجسس ہے، شام کی ایک معروف گلوکارہ نے احمد الشرع سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
عرب میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ فلسطینی نغموں کے لئے مشہور مقبول شامی گلو کارہ اصالہ نصر نے شامی انقلابی فورسز کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کو کرشماتی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ایسے انسان ہیں جس سے بے ساختہ محبت ہوجاتی ہے۔
May be an image of 1 person and text
واضح رہے کہ احمد الشرع کو بشار الاسد کے خلاف اپوزیشن کی مسلح مزاحمتی تحریک میں مرکزی اہمیت حاصل رہی ہے، وہ ابو محمد الجولانی کے نام سے ہی شامی انقلاب کی قیادت کرتے رہے ہیں، تاہم انقلاب کی تکمیل کے بعد انہوں نے کنیت چھوڑ کر اب اپنے اصل نام احمد الشرع کا آفیشل استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اور اب وہ ایک باغی جنجگو کے بجائے مدبر حکمران اور ایک اچھے منتظم کے روپ میں سامنے آئے ہیں۔
احمد الشرع نے گزشتہ دنوں دمشق کے المِزة علاقے میں واقع اس اپارٹمنٹ کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے اپنا بچپن گزارا ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنے پرانے پڑوسیوں سے بھی ملاقات کی۔

Related Posts