نوازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمان کی سیاست ختم ہو چکی، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانافضل الرحمان سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں، شیخ رشید
مولانافضل الرحمان سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں، شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہا ہے کہ فوج اس ملک کی جمہوریت، معیشت اور استحکام ہے اس کے خلاف جو سازشیں ہورہی ہیں اس میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں،اپوزیشن سمجھ لے ملک میں کورونا وباء دوبارہ پھیلنے اور دہشتگردی کابھی اندیشہ موجود ہے۔

پی ڈی ایم تشدد کی سیاست میں جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان مذہبی کارڈ کھیلنے جارہے ہیں لیکن انہیں اندازہ نہیں اس کے کیا نتائج نکل سکتے ہیں، دہشتگرد تنظیمیں خانہ جنگی سمیت کچھ بھی کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سورج مشرق کی بجائے مغرب سے تو نکل سکتا ہے لیکن نواز شریف،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم ہو چکی ہے، 16مزید ٹرینیں نجے شعبے کو دینے جارہے ہیں،نجی شعبے کو دی جانے والی ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد تک اضافے کی گنجائش دی جاتی ہے لیکن اگر اس سے زیادہ کرائے بڑھائے تو چوبیس گھنٹے میں ٹرینیں واپس لے لیں گے،ہم ایندھن کی مد میں ایک ارب روپے بچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ امریکی جریدے نے مودی حکومت کو دہشتگردوں اور انتہا پسند وں کے ذریعے واقعات رونما کرنے والی حکومت ظاہر کیا ہے جس سے سیاست میں بہت بڑا بھونچال آیا ہوا ہے۔

میں نے اپوزیشن سے پچاس سوال کئے ہیں لیکن ایک کا بھی جواب نہیں آیا،اپوزیشن کوکہنا چاہتا ہوں ملک میں کرونا وباء کے دوبارہ پھیلنے اور دہشتگردی کا اندیشہ ہے، پھریہ نہ کہا جائے کہ شیخ رشید نے یہ پہلے کہہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی بھرپور کوششیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظیم اور بہادر فوج کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں جس میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں،پاک فوج پاکستان کی جمہوریت،معیشت اوراستحکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمود نے بھی سلیکٹڈ کی بات کی تھی، اس وقت بھی دھاندلیوں کی بات ہوئی تھی، پھر اس کیا ہوا اور اس کا کیا نتیجہ نکلا تھا۔

عمران خان نے اپنی گزشتہ روز کی تقریر میں اپوزیشن کو کورا جواب دیدیا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا،میں اپوزیشن کو تنبیہ کر ر ہا ہوں کہ ساری عمر پچھتائیں گے اور روئیں گے اور ٹانگوں کے نیچے سے ہاتھ نکال کر کان پکڑیں گے،پاک فوج کا مصمم عزم ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک گئے ہوئے تقریباً ایک سال ہونے والا ہے لیکن وہ ابھی تک ہسپتال داخل ہوئے ہیں اور نہ ان کا آپریشن ہوا ہے، نواز شریف ڈاکٹروں اور پوری قوم کو بیوقوف بنا کر گئے۔ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، ان کی کوشش ہے کہ کوئی گیم چل جائے اور پھر دوبارہ سعودی عرب والی کوئی چال چل جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تشدد کی سیاست میں جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمن میرے لئے قابل احترام ہیں لیکن وہ مذہبی کارڈ کھیلنے جارہے ہیں، ہم ساری زندگی مذہبی کارڈ میں استعمال ہوئے ہیں، ہم دینی مدارس کو دین کے عظیم مینار سمجھتے ہیں،دنیا اب بہت بدل چکی ہے، انہیں اندازہ ہی نہیں کہ اس کے کیا نتائج نکل سکتے ہیں۔

ا نہوں نے کہا کہ پاکستان جس معاشی اورسیاسی بحران سے گزر رہاہے، جس طرح عالمی حالات ہیں سب کو ہوش کے ناخن لیں، پاکستان کی ترقی اور سالمیت میں فوج کا ہاتھ ہے،جو فوج سے لڑ نے کیلئے نکل رہے ہیں وہ دشمن کے کہے ہوئے ہیں، انہیں چاہیے کہ اپنی کارکردگی کے بارے میں سوچیں ورنہ ان کی داستان بھی نہ ہو گی داستانوں میں۔

Related Posts