وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی
وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد::وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں صوبائی وزراء نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر مرزا نے کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل افضل نے بھی کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات اور سامان کی ترسیل سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازیں وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ کورونا کیسز ہماری سوچ سے کم ہیں۔

جب ملک میں 26 کیس تھے ہم نے لاک ڈاؤن شروع کیا،عوام نے بھی ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات دنیا کے دیگر ممالک سے بہت بہتر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو سوچ سمجھ کر چلنا ہو گا،کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ کوروناوائرس کب تک رہے گا،یہ بیماری 6 ماہ یا ایک سال تک بھی چل سکتی ہے،ویکسین کی تیاری تک یہ بیماری ختم نہیں ہو سکتی۔

Related Posts