اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا نفسیاتی مریض نکلا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: انسٹاگرام)

معروف بھارتی اداکار سلمان خان کی گاڑی کو بم سے اڑانے اور انہیں گھر میں گھس کر قتل کرنے کی دھمکی دینے والا شخص نفسیاتی مریض نکلا۔

گزشتہ روز بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو واٹس اپ کے ذریعے جان سے مار دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

بالی وڈ کے بھائی جان کو انڈین ریاست گجرات کے ایک رہائشی نے واٹس اپ پر گھر میں گھس کر مارنے یا ان کی کار کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ممبئی پولیس نے اداکار کو ملنے والی دھمکی کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو ریاست گجرات کے علاقے واگھوڈیا سے گرفتار کرلیا۔

سینئر پولیس اہلکار روہن آنند نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم، واگھوڈیا پولیس کے ہمراہ واگھوڈیا کے ایک گاؤں میں مشتبہ شخص کے گھر پہنچی تاہم تحققیقات کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے اور اس کا علاج بھی جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے اہلخانہ اور پڑوسیوں نے اس کی ذہنی طور پر غیر مستحکم ہونے کی تصدیق کی جبکہ اسپتال کی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

ممبئی پولیس نے اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی ملنے کے بعد ان کی باندرہ میں موجود رہائش گاہ کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

Related Posts