ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں واضح کمی ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں واضح کمی ہوگئی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں واضح کمی ہوگئی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3750 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 3216 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 1642 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

دوسری جانب معیشت کی سست روی اور زرمبادلہ بحران کے باعث گزشتہ ہفتے بھی روپیہ غیرملکی کرنسیوں کی نسبت تنزلی کا شکار رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی قدروں میں اضافہ رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر و ریال کی قدروں میں اضافہ اور پانڈ و یورو کی قدروں میں کمی واقع ہوئی۔

ہفتے کے ابتدائی 4 دن ڈالر کی اڑان جاری رہی تاہم اختتامی 2 دنوں میں ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اضافے کا تسلسل رک گیا۔ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 239 روپے جبکہ اوپن ریٹ 244 روپے سے تجاوز کرگیا۔

مزید پڑھیں:قومی ایئر لائن میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 2.85روپے بڑھ کر 239.71 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3.40روپے بڑھ کر 244.40 روپے کی سطح پر آگئی۔

Related Posts