اہلیان کراچی نے دیکھ لیا کہ ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں،مصطفی کمال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

30 جنوری کو پی ایس پی ملک میں خاموش انقلاب کی بنیاد ڈالے گی،مصطفیٰ کمال
30 جنوری کو پی ایس پی ملک میں خاموش انقلاب کی بنیاد ڈالے گی،مصطفیٰ کمال

کراچی:چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اگلے بلدیاتی انتخابات میں اگر کراچی کی عوام نے ہمیں موقع دیا تو جن اختیارات کا رونا موجوہ مئیر رو کر اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کی کوشش کرتے ہیں،انہی موجودہ اختیارات میں کراچی کے مسائل حل کرکہ دیکھائیں گے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ہم ثابت کردیں گے کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے، 2018 کے مشکوک انتخابی نتائج کے باوجود پی ایس پی آج پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے، ہم پچھلے انتخابات میں کی جانے والی غلطیوں کی اصلاح کرکے آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

بلدیاتی حکومت کی بدکردار کرپشن، صوبائی حکومت کا تعصبانہ رویہ اور وفاقی حکومت کی جھوٹی تبدیلی کا بھانڈا بیچ چوراہے پر پھوٹ گیا ہے۔ اہلیان کراچی نے دیکھ لیا کہ ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں۔

کراچی میں بسنے والی تمام قومیتوں، مذاہب، مسالک اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد یہ جان چکے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے پی ایس پی کے علاہ اب کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

جو کل تک کسی بھی وجہ سے ہمارے نظریے کو نہیں مانتے تھے، آج وہ ہماری سچائی، ثابت قدمی، جذبہ خدمت اور معاملہ فہمی سے متاثر ہوکر ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں اور یہی ہمارے نظریے کی جیت اور پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی حکومت ہونے کے باوجود یہاں کے مسائل گمبھیر ہوگئے ہیں، اہلیانِ کراچی گٹر ملا پانی پینے پر مجبور ہیں، بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، سیوریج کا نظام ابتر ہے، نا تو بلدیہ کے زیر انتظام اسپتالوں میں دوا ہے اور نا ہی اسکولوں میں تعلیم ہے، سڑکیں کچے راستوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔

Related Posts