عوام کی مشکلات کا احساس ہے، جلد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی حرکت سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، وزیراعظم
عمران خان کی حرکت سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، جلد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات دن کے اندر لینڈ اسکیپنگ کا کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا، لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تعلیم، تحقیق اور مباحثے سے قومیں آگے بڑھتی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

 انہوں نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا، پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے گیس خرید رکھی ہے۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے گیس خریدنے کا موقع جان بوجھ کر گنوایا، کوئلے کی قیمت کو آگ لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کو سستی ترین گیس خریدنے کا موقع ملا، گزشتہ حکومت نے غفلت کی وجہ سےسستی گیس کےسودےنہیں کیے، عوام کو ریلیف دیتے تو آج بدترین صورتحال نہ ہوتی۔

   وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل و گیس کی قیمتیں بلند ترین سطح پرہیں، خام مال اور مشینری کی امپورٹ پر پابندی لگائی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پرقابو پانے کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حالات پر قابو پا لیں گے، پن بجلی کے منصوبوں میں سابق حکومت نے جان بوجھ کر تاخیرکی۔

Related Posts