لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کرینگے، اجلاس میں نئے مالی سال کے مجوزہ بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔
بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ اور مشاورت کی جائے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ظہیر عباس کی طبیعت خراب، آئی سی یو میں منتقل