برین ہیمرج کی مریضہ کو دو دن بعد بھی وینٹی لیٹر نہ مل سکا، ورثاء کا جان بچانے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برین ہیمرج کی مریضہ کو دو دن بعد بھی وینٹی لیٹر نہ مل سکا، ورثاء کا جان بچانے کا مطالبہ
برین ہیمرج کی مریضہ کو دو دن بعد بھی وینٹی لیٹر نہ مل سکا، ورثاء کا جان بچانے کا مطالبہ

راولپنڈی:ہولی فیملی اسپتال میں دو روز روز قبل داخل ہونے والی مریضہ کو تاحال وینٹی لیٹر مہیا نہ کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کا تعلق آزاد کشمیر کوٹلی ستیاں سے ہے،دو روز قبل خاتون کو برین ہیمرج ہوا تھا،تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کوٹلی ستیاں سے تعلق رکھنے والی خاتون کو دو روز قبل برین ہیمبرج ہوا تھا۔

مریضہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم نے آزاد کشمیر کوٹلی ستیاں میں اپنے مریض کو داخل کرایا تھا،لیکن وہاں پر میڈیکل کی سہولیات موجود نہ تھی ڈاکٹرز نے ہمیں راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال ریفر کر دیا۔

جب ہم راولپنڈی ہسپتال پہنچے تو یہاں پر کوئی ہمارا پرسان حال نہ تھا، پہلے تو اسپتال میں داخلہ ملنا مشکل تھا جب داخل کرادیا گیا تو بیڈ ملنا مشکل تھا۔

لواحقین کے مطابق منت سماجت کر کے اسپتال میں بیڈ ملا،اب دو دن سے انتہائی سیریس مریضہ کو وینٹی لیٹر نہیں مل رہا،ہم لوگ اپنے مریض کی جان بچانے کے لئے ہاتھ سے پمپنگ کرکے آکسیجن دے رہے ہیں۔

ہم غریب لوگ ہیں ہماری کوئی سفارش نہیں ہے،ہمارا مریض انتہائی سیریس ہے،زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے، اس کے باوجود وینٹی لیٹر نہیں دیا جا رہا ہے۔

ہم صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے التجا کرتے ہیں کہ ہمارے مریض کے لیے آکسیجن اور وینٹی لیٹر کا جلد از جلد بندوبست کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ قیمتی جان ضائع ہونے سے بچ سکے۔

Related Posts