اولاد نہ ہونے پر والدین نے بیٹے کیخلاف مقدمہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اولاد نہ ہونے پر والدین نے بیٹے کیخلاف مقدمہ کردیا
اولاد نہ ہونے پر والدین نے بیٹے کیخلاف مقدمہ کردیا

ممبئی: بھارت میں والدین، بیٹے کے خلاف کھڑے ہوگئے اور انوکھا کیس کردیا، کہا بیٹے کی دھوم دھام سے شادی کی لیکن اس کی ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہوئی، تو اب وہ اپنے اوپر ہوئے سارے اخراجات واپس کرے، جو پاکستانی 12 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کو امریکا سے تعلیم دلوا کر پائلٹ بنایا، وہ 2007 میں واپس آگیا، جس کے بعد 2016 میں دھوم دھام سے شادی کی، اور سارا خرچہ انہوں نے خود کیا، کیونکہ وہ اس کے بچے دیکھنا چاہتے تھے، لیکن ایسا نہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شادی پر بیٹے کو ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ کی لگثری گاڑی گفٹ کی، اور فائیو اسٹار ہوٹل میں ولیمہ کیا۔ 61 سالہ سنجیو پرشاد اور 57 سالہ سادھنا نے درخواست میں یہ بھی بتایا کہ بیٹے اور بہو کو اپنے خرچے پر ہنی مون کے لیے تھائی لینڈ بھی بھیجا۔

درخواست میں والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سب اس لیے کیا کہ ان کا بیٹا ان کی نسل بڑھا سکے لیکن ایسا ابھی تک نہیں ہوسکا اور اس کو بڑے کرنے کا جو خواب تھا وہ اس نے توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو دونوں سے اس بارے میں بات کی کہ وہ مرنے سے پہلے اپنے پوتے کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی جس پر وہ کیس کرنے پر مجبور ہوگئے۔

مزید برآں لڑکے کے والدین نے دعوی کیا ہے کہ وہ بیٹے پر ابھی تک 12 کروڑ سے زائد کا خرچہ کر چکے ہیں، جو اب انہیں واپس چاہیے، پھر بھی ماں باپ تو ماں باپ ہوتے ہیں، انہوں نے بیٹے کو ایک سال کا مزید وقت دینے کا بھی کہا ہے کہ اگر وہ اس سال انہیں وارث دے دیتا ہے، تو وہ اس معاف کر دیں گے، ورنہ اسے پوری ادائیگی کرنی پڑے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں جمع کرائے گئے الزام کو ‘ذہنی اذیت اور ہراسانی’ کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

Related Posts