پاکستانی پروموٹر نے مادھوری کو مشکل میں ڈال دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ مادھوری ڈکشٹ  ہیوسٹن سے تعلق  رکھنے والے  پاکستان نژاد  پروموٹر ریحان صدیقی  کے ساتھ کام کی وجہ سے بھارتی انتہا پسندوں کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ 

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اگست 2024 میں ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والی مادھوری ڈکشٹ  اور ریحان صدیقی کی تقریب کا ایک پوسٹر شیئر کیا گیا ہے جبکہ ریحان صدیقی کو بھارتی حکومت نے بلیک لسٹ کیا ہوا ہے۔ 

مادھوری ڈکشٹ پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان نژاد پروموٹر کے ساتھ اپنے تمام روابط ختم کرکے اس پروگرام میں شرکت نہ کریں، تاہم شدید تنقید کے باوجود اداکارہ کی جانب سے اب تک اس پروگرام کے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

گزشتہ ماہ اداکارہ کو رفح پر اسرائیل کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک پیغام پوسٹ کرنے اور بعد میں حذف کرنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts