لاہور: پاکستانی وفد آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے میچز کے وینیوز کا جائزہ لینے کیلئے بھارت کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا وفد ورلڈکپ میچز کے وینیوز کا جائزہ لے گا، وفد پاکستان کے میچز کے وینیوز، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے بھارت جا رہا ہے۔
پاکستان کا وفد وزرات داخلہ اور وزارت خارجہ کی مشاورت سے بھیجا جائے گا۔
عظیم آسٹریلوی کرکٹر ایلن بارڈر پارکنسن کی بیماری میں مبتلا
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا وفد چنئی، بنگلورو،حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت کے لیے پاکستانی ٹیم کو حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے۔
معلوم رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔