پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس 45964.27 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس 45964.27 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس 45964.27 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

پاکستان اسٹاف ایکسچینج میں تیزی کے سبب رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 20 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

تاہم اس دوران سرمایہ کاروں نے متحرک انداز میں ٹریڈنگ میں حصہ لیا جس کے باعث دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس میں 376.46 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ٹریڈنگ کے دوران تیزی کے باعث ایک موقع پر انڈیکس کی 46 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ اور 100 انڈیکس 370.84 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 45964.27 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث مزید چار حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 45600، 45700، 45800، 45900 کی حدیں شامل ہیں۔

آج کاروباری روز کے دورن کاروبار میں 0.81 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 20 کروڑ 36 لاکھ 48 ہزار 466 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Related Posts