راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ اور مرالہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ کا دورہ کیا، کور کمانڈرز گوجرانوالہ سیّد عاصم منیر نے استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے جوانوں کو جنگی اور روایتی آپریشن کی تربیت کرتے ہوئے دیکھا اور بعد میں گوجرانوالہ کے قریب اور مرالہ ہیڈورکس میں مشقوں کا معائنہ بھی کیا، سپہ سالار نے شاندارجنگی تربیت اور فارمیشن کے معیار کو سراہا۔ اس دوران آرمی چیف کو آپریشنل، انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔
#COAS visited Gujranwala and Marala today. At Corps HQs Gujranwala, COAS was briefed about operational, training and administrative matters of the Corps. Later, COAS visited field training events near Gujranwala and Marala Headworks and witnessed troops honing battle drills (1/4) pic.twitter.com/yNdJGd54Ri
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 22, 2020
آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیت جنگی تیاریوں کو بڑھانے میں اہم کرداراداکرتی ہے۔ پاک فوج تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پرپورااترے گی۔ ملکی دفاع کیلئے عظیم قوم کی توقعات پر پورا اترینگے۔
#COAS visited forward areas at Chamb Sector along LOC. COAS was briefed on latest operational situation including Indian CFVs deliberately targeting local residents living near LOC. Interacting with officers and men, COAS appreciated them for continued vigil and remarkable (1/2) pic.twitter.com/POOqAsntpX
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 21, 2020