مہنگائی کی مجموعی شرح 30.68 فیصد پر پہنچ گئی، 21 اشیائے ضروریہ مہنگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 16 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں مزید 4.13 فیصد اضافے کے بعد مجموی شرح 3.68 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، نمک کی قیمت میں 2.57 فیصد، لہسن کی قیمت میں 1.04 فیصد، چائے کی پتی کی قیمت میں 1.89 فیصد، تازہ دودھ کی قیمت میں 1.23 فیصد، ایری سکس چاول کی قیمت میں 1.24 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 1.31 فیصد، بجلی کی قیمت میں 89.34 فیصد اور انرجی سیور کی قیمتوں میں 1.57 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی کمی

ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، آلو کی قیمت میں 0.47 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 3.37 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں 0.72 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 2.50فیصد، دال چنا کی قیمت میں 1.35 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.84فیصد، چکن کی قیمت میں 1.86 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 2.97 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 26.70 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 28.47 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 30.35 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 31.48 فیصد رہی جب کہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 31.77 فیصد رہی۔

Related Posts