مہنگائی کی مجموعی شرح 45.28 فیصد پر پہنچ گئی، 23 اشیائے ضروریہ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی 0.95 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات
20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی 0.95 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 45.28 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.83 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ٹماٹر 47 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، پیازکی قیمت35 روپے 6 پیسے اضافے سے 112 روپے 16 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شرائط پوری، آئی ایم ایف پیر کو ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر جاری کریگا، وزیر خزانہ

حالیہ ہفتے میں آلو 3 روپے 88 پیسے فی کلو، انڈے 7 روپے 25 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 7 روپے 43 پیسے، دال ماش 4 روپے 10 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، برائلرمرغی 2 روپے 48 پیسے فی کلو، 20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے 10 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دال چنا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، چاول، بیف، مٹن بھی مہنگا ہوا۔

علاوہ ازیں ایک ہفتے کے دوران سات اشیاء سستی بھی ہوئیں جن میں دال مسور، خوردنی گھی، کیلے اور چینی شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts